اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں: ترجمان دفترخارجہ

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ  نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستان  نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر صدر مملکت اور وزیر اعظم  نے مبارکباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے متاثرین کیلئے انسانی امداد بھجوائی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ  نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی، ریاض سمٹ میں مسئلہ فلسطین پر غور کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے