اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی سی پی او لاہور کی چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے اقدامات کی ہدایت

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سول لائن اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اس موقع پر سی سی پی او لاہور  نے کہا چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، رائیونڈ اجتماع کے دوسرے سیشن کے لئے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں، رائیونڈ اجتماع کی پارکنگ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، سپروائزری افسران انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کریں، کوالٹی آف انویسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مظلوم کو بروقت انصاف مل سکے، تفتیش میرٹ اور پروفیشنل انداز میں کی جائے۔

بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھایا جائے، ہاٹ سپاٹ ایریاز میں انتظامیہ کے تعاون سے پارکنگ سٹینڈز بنوائیں، موبائل سنیچرز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، کمیونٹی پولیسنگ پر فوکس کریں، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مربوط سکیورٹی بیریئرز لگوائے جائیں، افسران مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے