اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیا قانون پاس کرکے نوازشریف، بلاول نے انصاف کا جنازہ نکال دیا: اسد قیصر

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نیا قانون پاس کر کے نواز شریف بلاول نے انصاف کا جنازہ نکال دیا۔

صوابی کے علاقے مرغز میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نیا قانون پاس کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو جیل میں رکھا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہو سکتی ہے، بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کیا یہ جمہوریت ہے۔

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ بلاول اور نواز شریف نے انصاف کا جنازہ نکال دیا، عدالت اب عدالت نہیں رہی، ملک خدانخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ہے، رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت آپکو ہضم نہیں ہونے دیں گے، جنگ آپ نے شروع کی تھی ختم ہم کریں گے، عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں، اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے