اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ادکارہ نگار چوہدری کا نرگِس پر ان کے شوہر کو منشیات کےجھوٹے مقدمے میں گرفتار کروانے کا الزام

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو اداکارہ نرگِس اور اُن کے شوہر نے کسی کی ایما پر منشیات کے کیس میں گرفتار کروایا، تاہم اب وہ مقدمے میں بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں۔

لاہور میں اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں معروف اداکارہ نگار چوہدری کا کہنا تھاکہ میرے شوہر پر اداکارہ نرگِس اور ماجد بشیر کی ایما پر رانا اکرم ودیگر نے منشیات کا ناجائز مقدمہ ڈال کر گرفتار کروایا جس پر سی سی پی او لاہور نے انکوائری کی جس میں ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی اور رانا اکرم کو ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی سی پی او کے احکامات پر ہمارا مقدمہ خارج کرکے میرے خاوند کو رہا کیا جائے اور رانا اکرم وغیرہ کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

نگار چوہدری نے کہا کہ مجھے پارٹیوں میں نہ جانے اور انکے ناجائز مطالبات پورا نہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے،حنا پرویز بٹ اس لئے نرگِس کے گھر پہنچ جاتی ہیں کہ وہ کینیڈین شہری ہیں، کیا پاکستان کی بیٹی کی کوئی اہمیت نہیں؟ ہم اس ملک کیلئے کام کیا قومی خزانے کو لاکھوں روپے ٹیکس اداکرتے ؟ لیکن ان زیادتیوں پر انصاف نہیں مل رہا۔

اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف دلائیں اور میرے خاوند پر درج ناجائز مقدمہ خارج کرکے میرے گھر سے اٹھایا گیا لاکھوں روپے کا سامان واپس دلایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے