اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ، مریم کے ساتھ چار دن قیام کریں گے

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ ہو گئے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ چار دن قیام کریں گے۔

لندن سے روانگی کے موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا جا رہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا، دوسری جانب لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔

اس موقع پر صحافیوں کے مریم نواز کی صحت اور سیاست بارے سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی صحت ٹھیک ہے، سیاسی معاملات پر واپسی پر بات ہو گی۔

خیال رہے نواز شریف جنیوا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے، مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب پاکستان سے لندن آنے کی بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی اور وہ وہاں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔

یاد رہے  مریم نواز کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا، وہ جنیوا میں اپنا علاج مکمل کرا کر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے