اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکی انتخابات، پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(ویب ڈیسک) امریکا کے صدارتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب ہوئے جبکہ عائشہ فاروقی، مریم صبیح اور ایرون بشیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ملک کے 47 صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کی حریف ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں۔

امریکی الیکشن میں بہت سے پاکستانی نژاد امیدوار بھی ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے، جن میں سے کچھ کامیاب رہے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی سے دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہو گئے، ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پنسلوینیا کے کانگریس ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹ برینڈن بوئل نے شکست دی۔

پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح الیکشن ہار گئیں جبکہ ریاست مشی گن کے ہاؤس ڈسٹرکٹ 57 کی نشست کے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے اور پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے