اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف، بلاول بھٹو کی ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں دوسری بار تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں جیتنے پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو ذرداری نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا "ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی فتح پر مبارک ہو، امریکا کے عوام نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی"۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ مخالف فتح ہے اور جنگ مخالف مینڈیٹ ہے، امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی، امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ عالمی تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی دوڑ ری پبلکنز امیدوار  نے جیت لی ہے، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، انہوں نے اب تک 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ سٹیسٹس شمالی کیرولینا، جارجیا، پینسلوینیا اور وسکونسن میں کملا ہیرس کو شکست دی، کملا ہیرس سوئنگ سٹیٹ میں صرف مینی سوٹا میں کامیابی حاصل کرسکیں اور 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

ٹرمپ انڈیانا، کنٹیکی کٹ، مغربی ورجینیا، اوکلا ہوما، مسیسپی، الاباما، فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، ٹینیسی اور آرکنساس سے کامیاب ہوئے جبکہ کملا ہیرس کی ورمونٹ، میساچوسٹس، رہوڈز آئی لینڈ، میری لینڈ اور نیویارک میں جیت ہوئی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے