06 Nov 2024
(لاہور نیوز) ہیلمٹ کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گیا۔
ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کا سلسلہ جاری ہے، ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا موٹرسائیکل سوار کے لئے امتحان بن گیا، اتنی قیمت موٹرسائیکل کی نہیں جتنے کا شہری آن لائن جرمانہ کروا بیٹھا۔
شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو،دو ہزار روپے کے 15 ای چالان موصول ہوئے جس کے بعد موٹرسائیکل سوار کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ ہو گیا، شہری پرانے ماڈل کی بائیک استعمال کر رہا ہے جس کی قیمت 30 ہزار کے لگ بھگ ہو گی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک کی منظم روانی کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔