اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ڈرامہ پروڈیوسر نصرت ٹھاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(لاہور نیوز) معروف ڈرامہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نصرت ٹھاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے۔

تخلیقی مزاج کے باصلاحیت اور منفرد ڈرامہ ڈائریکٹر نصرت ٹھاکر 1937ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، انکے والد ایم جے ٹھاکر ریڈیو کی معروف شخصیت تھے، نصرت ٹھاکر تعلیم حاصل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان اور پھر پی ٹی وی سے بطور ڈیوٹی آفیسر وابستہ ہوئے، ترقی پا کر اسسٹنٹ پروڈیوسر بنے اور ممتاز ڈائریکٹر یاور حیات سے ڈرامہ ڈائریکشن کے داؤ پیچ سیکھے۔

1980 میں  پی ٹی وی مرکز لاہور سے پروڈیوسر غضنفر علی نے ڈرامہ سیریل وارث شروع کیا، چند اقساط کے بعد وہ اچانک کراچی چلے گئے تو وارث کو ڈائریکٹ کرنے کی ذمہ داری نصرت ٹھاکر کے کندھوں پر آن پڑی جسے انہوں نے خوب نبھایا اور وارث کو برصغیر کا یادگار ڈارمہ سیریل بنا دیا۔

نصرت ٹھاکر  نے وارث کے علاوہ دہلیز، وقت، سمندر، رات، پیاس، دنیا، ایندھن، غلام گردش اور خط جیسی یادگار ڈارمہ سیریز بھی ڈائریکٹ کیں۔

نصرت ٹھاکر 40 سال ملازمت کے بعد جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور 6 نومبر 2009 کو انتقال کر گئے، وہ کینٹ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے