اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سموگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 08 مقدمات درج ، 6 افراد گرفتار

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 08 مقدمات درج اور 6 افراد گرفتار کئے گئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کی 15، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 108 خلاف ورزیاں ہوئیں، صنعتی سرگرمی پر 05 ، اینٹوں کے بھٹے کی 05 اور دیگر مقامات پر 01 خلاف ورزی ہوئی، 115 افراد پر 4 لاکھ 87 ہزار روپے کے جرمانے عائد اور 17 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

 ترجمان کا کہنا تھا رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں فصلوں کی باقیات جلانے کی 1025، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 12916 خلاف ورزیاں ہوئیں، صنعتی سرگرمی کی 301، اینٹوں کے بھٹے کی 553، باربی کیو کی 40 اور دیگر مقامات کی 175 خلاف ورزیاں ہوئیں، مجموعی طور پر 1545 ملزمان گرفتار، 1676 مقدمات درج کئے گئے، 10550 افراد کو مجموعی طور پر 02 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، 913 افراد کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا گزشتہ 24 گھنٹوں میں شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5053 گاڑیوں کے چالان، 443 کو تھانوں میں بند کیا گیا، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ ، 05 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 1 لاکھ 54 ہزار 529 گاڑیوں کو تھانوں میں بند ، 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے