اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز اینٹی کرپشن عدالت میں پیش

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔

اینٹی کرپشن عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، وزیر اعظم کے نمائندے انوار حسین نے بھی پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

سماعت کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی کاپی عدالت میں پیش کر دی۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں اینٹی کرپشن ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار رکھتی ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا اس ریفرنس میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اس میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور چار گواہ بھی پیش ہوئے ہیں۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ نیب عدالت کے فرد جرم کو ہم کیسے آگے چلا سکتے ہیں جس پر وکیل امجد پرویز نے جواب دیا کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی نقول دیتا ہوں اس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنی ہے تو کرسکتی ہے، حمزہ شہباز خود موجود ہیں اور شہباز شریف کے نمائندے کی موجودگی میں آپ فرد جرم عائد کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر جج نے کہا کہ ابھی ہم نے دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا ہمارے پاس اختیار ہے یا نہیں، عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ نیب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں بھجوایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے