اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت اے ٹی سی جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کدھر ہیں دلائل دیں جس پر جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں۔

اے ٹی سی جج منظر علی گل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ تو روز اسلام آباد ہوتے ہیں، بہت ہو گیا، اب دلائل مکمل کریں۔

بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ 8 نومبر تک ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے