اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: عمران خان کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو دلائل کا آخری موقع

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوشن کو دلائل کا آخری موقع دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل سلمان صفدر  نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس شواہد نہیں ہیں اسی وجہ سے سپیشل پراسیکیوٹر دلائل کیلئے نہیں آتے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوشن نے لکھ کر دیا ہے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں گے، پراسیکیوشن کو گیارہ تاریخوں پر موقع دیا ہے کہ پیش ہو جائیں اور دلائل دیں، اگر آئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹر پیش نہ ہوئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیا جائے گا۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانتوں پر پراسیکیوشن کو دلائل کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے