اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس ٹو: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس ٹو میں آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق خاتون اول بھی کیس کی سماعت کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آئیں۔

دوران سماعت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ، سلمان صفدر اور عثمان گل کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے، وکلاء نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم  نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی، بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے