01 Nov 2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نرگِس کو شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سامنے آگئی ۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نرگِس پر تشدد کا واقعہ ان کی ڈیفنس میں واقع رہائشگاہ پر پیش آیا ،اداکارہ کا الزام ہے کہ شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے سرکاری پستول کے بٹ مار کر تشدد کیا اور بالوں سے گھسیٹ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ،متاثرہ اداکارہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نرگِس کی جانب سے الزام عائد کیاگیا ہے کہ شوہر جائیداد زبردستی اپنے نام کروانا چاہتا ہے جس کے لیے تشدد کرتا ہے ، تاہم دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ماجد بشیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔