اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے تک کمی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس ناجائز ہے، اس ٹیکس کے خاتمے سے معاشی سرگرمی بڑھے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پر نہ اتارے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے