اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم نومبر 2024ء سے اگلے 15 دن کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے تک جبکہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق ماہ رواں میں یورپی برینٹ کروڈ آئل کی عالمی قیمت 8 ڈالر بڑھی مگر اکتوبر کے آخری ہفتے میں 10 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی۔

یورپی برینٹ کروڈ 7 اکتوبر کو 81 ڈالر فی بیرل تک چلا گیا لیکن گزشتہ روز 71.12 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا، پاکستان میں استعمال ہونے والے اوپیک باسکٹ کروڈ اکتوبر کے وسط تک 78 ڈالر فی بیرل تک فروخت ہوتا رہا لیکن رواں ہفتہ میں سات ڈالر کم ہو کر 71.5 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی تجویز پر اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے