31 Oct 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 256 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 577 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 90 ہزار 286 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 4 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔