اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاور سیکٹر کا آر ایل این جی لینے سے انکار، صارفین کو فروخت کرنے کا فیصلہ

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاور سیکٹر نے آر ایل این جی لینے سے انکار کر دیا جس کے بعد اب صارفین کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس این جی پی ایل درآمدی گیس صارفین کو دے گی، مقامی گیس کے کچھ کنوؤں کو بند کر کے آر ایل این جی کو پائپ گیس میں فروخت کیا جائے گا، ایس این جی پی ایل صارفین سے گیس بلوں میں 163 ارب سے زائد کی وصولیاں ہوں گی۔

آر ایل این جی کیلئے لیے گئے قرض پر سود بھی صارفین سے وصول ہو گا، آر ایل این جی کے لیے لیے قرض پر 32 ارب سود کی وصولی کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کے نرخوں میں 647 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو آر ایل این جی کی قیمت شامل ہے، گیس کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ آر ایل این جی ہے، مالی سال 25-2024 میں 49180 ارب یونٹس آر ایل این جی صارفین کو فروخت ہو گی۔

دوسری جانب ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ گیس انفرااسٹرکچر کو بچانے کے لیے مقامی کنوے کو بند کر کے آر ایل این جی ہی فروخت کی جائے گی، پاور سیکٹر آر ایل این جی نہیں لے رہا کمپنی کے پاس اور کوئی چارہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے