اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا اقدام ،3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لئے تاریخی اقدام، 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لئے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کرنے اور جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز  نے کہا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کر رہے یہ انکا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔

وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے