اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونے کا حکم

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے چودھری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں نامزد ملزم چودھری مونس الہٰی کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس انٹرنیشنل پولیس کو بھجوا دیا گیا، ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیشنل پولیس کے پاس ریڈ نوٹس ریویو کے لیے موجود ہے۔

عدالت نے رہنما تحریک انصاف پرویز الہٰی کو پانچ نومبر کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ مونس الہٰی کے شریک ملزم ضیغم عباس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ ایف آئی اے نے مونس الہٰی سمیت 9 اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرقی کے دورانیہ میں اضافے کی استدعا کردی، عدالت نے مزید قرقی میں اضافے پر ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ زارا الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے