29 Oct 2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہو گی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بل جمعے کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیال چودھری پہلے ہی پیش کر چکے ہیں، بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک کی توسیع کی گئی ہے، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا جبکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔