(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر قائم کردہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں 3 ماہ کے دوران 16 ہزار 645 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، چائلڈ سیفٹی سینٹر نے 2 ہزار 253 ایف آئی آرز درج کروائیں، 14 ہزار 220 سے زائد کیسز کو حل كروا دیا اور 173 كیسز زیر تفتیش ہیں۔
ترجمان نے بتایا 7ہزار 931 كیسز گمشدہ اور ملنے والے بچوں اور اغواء شدہ كی 2 ہزار 172 شكایت موصول ہوئیں، زیادتی و دیگر شکایت كی 2 ہزار 72 شكایت موصول ہوئیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر 15 کال، پنجاب پولیس پاکستان ایپ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور"چیٹ" کے ذریعے شکایت درج کر رہا ہے، پنجاب بھر سے گمشدہ یا ملنے والے بچوں کی پولیس رپورٹ، میرا پیارا ایپ اور 15 کال کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے، گمشدہ یا ملنے والے بچوں کو ورثاء سے ملوانے کے لئے سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ مددگار ثابت ہو رہا ہے۔