اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرض بے قابو

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) بجلی کی قیمتوں میں یکمشت 7 روپے سے زائد اضافہ کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ تاحال بے قابو ہے۔

آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود گزشتہ چار سالوں کے دوران گردشی قرضے میں تقریباً 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، مالی سال 20-2019 میں گردشی قرضہ 2150 ارب روپے تھا، اب گردشی قرضہ 2418 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں سو ارب مزید اضافے کا خدشہ ہے، گردشی قرضہ 2500 ارب روپے سے زائد ہونے کا خدشہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 2393 ارب سے گردشی قرضے کو روکا نہ گیا اور حکومت کے مختلف اقدامات کرنے کے باوجود اس پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں اضافے کی وجہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات ہیں، تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوریاں نہ ہونے کی وجہ سے گردشی قرض بڑھ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے