اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی ، سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود رہے۔

وکیل بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ چاروں صوبوں میں بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا میں تو کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہوگا؟ایف آئی اے، اینٹی کرپشن ،نیب اور دیگر اداروں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہم بس دوسرے صوبوں کے لیے بیل دے سکتے ہیں؟ جس پر وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ عدالت سے اگر کوئی حفاظت مانگے تو عدالت ضمانت دے سکتی ہے۔

عدالت نے کہاکہ سمجھایا جائے کیا باقی صوبوں کے لیے عدالت ضمانت دے سکتا ہے؟ جس پر وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپ نے پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو راہداری ضمانت دی ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں ، درخواست گزار کے خلاف درج کسی بھی مقدمے کی تفصیلات فراہم کی جائے جبکہ عدالت نے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں  بشریٰ بی بی نے راہداری ضمانت کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا، ترجمان بشریٰ بی بی کاکہنا تھا کہ حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد راہداری کی ضرورت نہیں، تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت مل چکی ہے، بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے