اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گوہر رشید شادی کیلئے تیار،اداکار کی دلہن کون ہوگی؟سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار گوہر رشید جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

حال ہی میں گوہر رشید اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران اشنا شاہ نے گوہر سے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی سنگل ہیں؟ جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اب سنگل نہیں رہے اور وہ پہلی مرتبہ اس بارے میں میڈیا پر بتا رہے ہیں۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ اس لڑکی کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور وہ بےحد خوش ہیں۔اشنا شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ لڑکی کئی سالوں سے گوہر کی قریبی دوست ہےاور جلد یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب گوہر رشید کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ کبریٰ خان ہی گوہر کی ہونے والی اہلیہ ہیں کیونکہ کئی سالوں سے ان دونوں کے تعلقات کے چرچے ہورہے ہیں تاہم ان کی جانب سے کبھی تردید نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے