اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنید جمشید نے اپنی زندگی میں نبیل ظفر کو کیا مشورہ دیا تھا؟اداکار نے راز سے پردہ اٹھادیا

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(ویب ڈیسک)اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی کیلئے ٹیم کو جوڑ کر رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے بلبلے سمیت ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکار نے اپنے ڈرامے بلبلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  بلبلے کی کامیابی پر مجھے معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید نے ایک مشورہ دیا تھا۔

نبیل ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید نے مجھے کہا کہ میرے پاس ٹائم کم ہوتا ہے، میں ڈرامہ نہیں دیکھتا لیکن بلبلے ڈرامے کیلئے میری اہلیہ چاہتی ہیں میں ان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھوں،تو جب بھی مجھے موقع ملتا ہے میں بلبلے ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ مرحوم جنید جمشید نے مجھے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی چیز مقبول ہوتی ہے تو اس میں ٹیم کا کردار ہوتا ہے، اپنی ٹیم کو جوڑ کر رکھنا کیونکہ جب آپ مشہور ہوتے ہیں تو ہر بندے کو لگتا ہے یہ میری وجہ سے ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے