(لاہور نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 27 اکتوبر کو 2 مختلف آپریشنز میں 4 خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی انصاف اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع خیبر آپریشن کے دوران 2 خوارج ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خوارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔