اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ازبکستان پارلیمانی انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کی خصوصی مبصر کے طور پر شرکت

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز) ازبکستان میں جاری پارلیمانی انتخابات کے موقع پر پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ خصوصی مبصر کے طور پر موجود ہیں۔

ای سی پی ترجمان کےمطابق انتخابی عمل کے مشاہدے کے دوران انہوں نے ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین نظام خواجہ یف زین الدین مخماتوویچ سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انتخابی تجربات کے تبادلے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترجمان نے بتایا دونوں رہنماؤں نےدوران گفتگو باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، چیف الیکشن کمشنر پاکستان نے تاشقند شہر میں واقع مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ بھی کیا اور انتخابی عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا، انہوں نے ووٹرز کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور پولنگ عملے کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا۔

ای سی پی ترجمان کا کہنا تھا کہنا تھا سکندر سلطان راجہ نے اپنے دورے کے دوران ازبکستان کی نامور تعلیمی درسگاہ،تاشقند یونیورسٹی آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشنز کا خصوصی دورہ بھی کیا، انہیں جدید تعلیمی سہولیات اور میڈیا لیبز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ روز ازبکستان الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اہم بریفنگ میں شرکت کی، جس میں دنیا بھر سے تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے الیکشن کمیشنز کے چیئرمین موجود تھے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بریفنگ میں ازبکستان کے انتخابی نظام، قانونی فریم ورک اور انتخابات کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے