27 Oct 2024
(ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
اتوار کو لندن پہنچنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پرپارٹی کارکنوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے، اس لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، دعا ہے کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔