اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی مشترکہ مشق ’اقبال-ون‘ اختتام پذیر

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق ’اقبال-ون‘ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق اقبال-ون کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد کی گئی، جہاں کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول  نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اختتامی تقریب میں جنوبی افریقہ کی سپیشل فورسز کے چیف آف سٹاف کرنل ایس ایس لیچونی نے بھی شرکت کی، آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ یہ دو ہفتے طویل مشق 15 اکتوبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، مشق میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور جنوبی افریقہ کی سپیشل فورسز کی دو ٹیموں نے حصہ لیا، فوجی دستوں نے مشق کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر  نے کہا کہ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والی تکنیکوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے