اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز میں بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے: انعم تنویر

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر نے کہا ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن انڈسٹری میں بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے۔

حال ہی میں انعم تنویر نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر، نجی زندگی اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کےسوال وجواب کے سیگمنٹ میں اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا، پتا نہیں کیوں ڈر لگ رہا ہے؟ شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں سوچ رہی ہوں کہ پتا نہیں کیا ہوگا؟

انعم کا کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب میرے پاس نہیں ہے اگر اللہ ہی میرے دل ڈال دے تو میں شادی کروں، مجھے بس ایک اچھی شخصیت کے حامل شخص کی تلاش ہے جو میرے کام کو سراہے۔شوہر میں پائی جانیوالی خوبیاں بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میرا شوہر ایسا ہو جو ہماری فیلڈ میں رات کو دیر سے آنے پر میری مجبوری کو سمجھتا ہو، جیون ساتھی کھلے دماغ کا ہو، لبرل انسان ہو، احساسات کو سمجھے، کنجوس نہ ہو کیونکہ میں بھی کھلے دل کی مالک ہوں، تعلیم یافتہ ہو، اپنے سے کم ترین لوگوں کا خیال رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے