اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدل اور انصاف کا نظام ٹھیک ہوئے بغیر ملک درست نہیں ہو سکتا: فیصل کریم کنڈی

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز) گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدل اور انصاف کا نظام ٹھیک ہوئے بغیر ملک ٹھیک نہں ہو سکتا۔

پشاور میں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو پچاس سال بعد انصاف ملا، میں کہتا ہوں اگر ذمہ دار ادارے اپنا اپنا کردار ادا کرے تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ انیسیویں ترمیم غلط ہوئی ہم قبول کرتےہیں، ہم امن کانفرنس کے لئے وزیر اعلی ہاؤس کے پی کے گئے، گورنر ہاؤس کے پی کے کو یونیورسٹی بنانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخوا پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے پی کے وزیراعلیٰ ہیں، امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، کل پشاور مین آگ لگی آج تک اس پر قابو نہیں کیا جاسکا کیونکہ ساری مشینری وہ احتجاج میں استعمال کرتے ہیں۔

گورنر خیبر پختوںخوا کا مزید کہنا علی امین گنڈا پور کے پاس اب ایک مہمان موجودہے ،اب وہ مہمان نے فیصلہ کرنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کیا کرنا ہے، اس وقت شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے