اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان تحریک انصاف اندرونی خلفشار کا شکار، حقائق سامنے آنے لگے

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف اندرونی خلفشار کا شکار ہو گئی، حقائق بھی سامنے آنے لگے۔

ذرائع کے مطابق فواد چودھری اور رؤف حسن کی لڑائی نے پی ٹی آئی میں خلفشار پر مہر ثبت کر دی جبکہ یہ جماعت خود تقسیم کا شکار بھی ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما عہدوں کی لالچ میں آپس میں دست و گریباں ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تمام مقدمات نامزد کردہ وکلاء ہینڈل کریں گے۔

اس پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے بھائی فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے دفاع میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیصل چودھری پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کے کیسز مفت لڑ رہا ہے، دوسری طرف فواد حسن کا بھائی رؤف حسن ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہے۔

فواد چودھری نے رؤف حسن کیخلاف سخت جملوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن  نے پی ٹی آئی ورکرز بارے ایجنسیوں کو تفصیلات فراہم کیں، معلومات فراہم کرنے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد گرفتار ہوئے، رؤف حسن کسی کے وفادار نہیں ہو سکتے۔

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی پر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر رہی ہے، جیل میں بیٹھا شخص خود اقرار کرتا ہے جماعت میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے