اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ اور سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی نظر آرہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کیلئے 26 ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہو گی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے