تجارت
معیشت درست سمت میں گامزن ہے،بیرونی جاری خسارہ بھی نمایاں طور پرکم ہواہے،گورنر اسٹیٹ بینک
26 Oct 2024
26 Oct 2024
(ویب ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے جبکہ بیرونی جاری خسارہ بھی نمایاں طور پرکم ہواہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت عالمی اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو چیلنجز درپیش ہیں، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پرپہنچنےکے بعد اب واضح طورپر نیچےجارہی ہے، معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں،معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مئی 2023 میں مہنگائی38 فیصد تھی، 2024 میں 6.9 فیصد رہ گئی، مشکل حالات کے باوجود پچھلے 12 ماہ کے دوران بیرونی کھاتہ خاصا بہتر ہوا۔