اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو انتظامیہ بھرپور مہم کے باوجود بجلی چوری پر قابو نہ پا سکی

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(لاہور نیوز) لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کو 392 روز ہو گئے، بھرپور مہم کے باوجود بجلی چوری پر قابو نہ پایا جا سکا۔

دیہی، سرحدی اور گنجان آباد علاقوں میں دھڑلے سے بجلی چوری جاری ہے، لیسکو انتظامیہ بھی بااثر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، انسداد بجلی چوری مہم کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار 363 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

مہم کے دوران 1 لاکھ 36 ہزار 760 ملزمان کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروائے گئے،   42ہزار 885 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا، بجلی چوروں کو اب تک 15 کروڑ 63 لاکھ 95 ہزار 543 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 5 ارب 72 کروڑ 83 لاکھ 51 ہزار917 روپے بنتی ہے۔

لیسکو کی جانب سے روزانہ 500 سے 600 مقامات سے بجلی چوری پکڑی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق سخت سزائیں نہ ہونے اور مبینہ ملی بھگت سے صارفین دوبارہ بجلی چوری میں ملوث ہو جاتے ہیں۔

لیسکو کا اپنا عملہ بھی مبینہ طور پر بجلی چوری میں سہولت کاری کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے