اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، گورنر پنجاب
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نیویارک چیمبر آف سمال کارپوریشن کے وفد نے بانی سید علم دار حسین کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وفد نے گورنر پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی بہتری سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی دیارِ غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں۔
انہوں نے کہا تمام سیاسی پارٹیوں کی 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے متفقہ منظوری ایک اہم سنگِ میل ہے۔
وفد میں ڈاکٹر رافع گیلانی، ڈاکٹر حماد احمد خان، عمر شہزاد، شہلا حماد، صفدر علی اور محمد وقاص شامل تھے، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔