26 Oct 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔