اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26ویں آئینی ترمیم نے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا راستہ بند کردیا: رانا ثناءاللہ

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(لاہور نیوز ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم نے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا راستہ بند کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی معیشت و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا ہے اور اب ملک میں معاشی وسیاسی استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جب حکومت بنائی تو ڈیفالٹ کا خطرہ لاحق تھا تاہم ہر مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے سیاسی حقیقت کےطور پر بھرپور کردار ادا کیا ہے اور تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا جب کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے توانائی بحران پر قابو پایا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 2017 میں ایک منتخب وزیراعظم کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا گیا، نوازشریف کی قیادت میں پھلتے پھولتے اور ترقی کرتے پاکستان کو ٹریک سے ہٹایا گیا تاہم آج وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو عوامی تائید حاصل ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اب پاکستان کو چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا جیسے پہلے بنایا جاتا تھا، ملک کی خدمت کرتی حکومت کو ختم کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا، اب وہ چور دروازے بند ہوگئے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی انتھک محنت سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تعلیم،صحت اور بے روزگاری کے معاملے پر پنجاب حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں، بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے، اب پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے