اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اشیائے خورونوش کے دام بے لگام، سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(لاہور نیوز) اشیائے خورونوش کے دام بے لگام ہیں، 5 سبزیوں کے نرخوں میں ہوش رُبا اضافہ ہو گیا۔

مہنگائی کے مارے شہری جائیں تو کہاں جائیں؟ سبز مصالحہ جات کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی، مارکیٹ کمیٹی کے سرکاری نرخ نامے میں پانچ سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

پیاز 150 روپے، ٹماٹر 140 روپے، لہسن 595 روپے، ادرک 700 سے 1000 روپے فی کلو  تک فروخت ہونے لگا، پالک 100 روپے، میتھی 120 روپے، بینگن 150 روپے جبکہ آلو 120 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

پھلوں کی خریداری کرنا تو انتہائی مشکل ہو گیا، سیب درجہ اول 280 روپے، کیلا 150 روپے، امرود 200 روپے جبکہ انار 40 روپے اضافے کے بعد 500 روپے فی کلو تک مقرر ہے۔

برائلر مصنوعات میں برائلر گوشت 8 روپے کمی کے بعد 569 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی اونچی اڑان، قیمت 313 روپے فی درجن مقرر ہو گئی۔

شہری کہتے ہیں موسمی سبزیاں بھی اتنی مہنگی ہیں کہ بجٹ سے باہر ہیں، شہریوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مارکیٹس کے ریٹ پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے تاکہ دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت سے باز رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے