25 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے نے 12 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے گئے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ اسد رضا سید ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ لیکوڈیشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب مزمل الیاس کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ شہرینا غلام جنجوعہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ مطاہر امین کو ڈپٹی سیکرٹری سپشلایزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین کو اے ڈی سی آر جنرل تعینات کر دیا گیا۔