25 Oct 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کو رہا کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے استقبال کیا، جیل کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین اور مرد بڑی تعداد میں جمع تھے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی فیملی کے لوگ بھی موجود تھے۔
علیمہ خان کا بیٹا شہروز اور بہن نورین نیازی بھی جیل کے باہر موجود تھے، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔
دونوں روبکاریں 9 گھنٹے گزرنے کے بعد جہلم جیل پہنچی تھیں، پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر سکیورٹی کےلیے موجود تھی۔