اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کا 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منانے کا اعلان

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

وزارت داخلہ نے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر دیئے، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں سی ڈی اے کو یوم سیاہ پر 27 اکتوبر کو سرکاری سطح پر ریلی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی کے تمام انتظامات کے لئے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مراسلے کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سرکاری سطح پر ریلی ایکسپریس چوک سے ریڈیو پاکستان تک نکالی جائے گی، واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1948 کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو 77 برس مکمل ہونے پر پاکستان نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر آج قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے