اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انتشار کے کارکنان نے قیدی وینزپرحملہ کیا: عطا تارڑ

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار کے کارکنان نے قیدی وینز پر حملہ کیا۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ردعمل مضحکہ خیز اور فلم کی سٹوری لگتی ہے، پی ٹی آئی ترجمان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عادی ملزمان کا منصوبہ ناکام رہا، چار حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب گرفتار ملزمان کو فرار کروانے کی ناکام کوشش ہوئی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حملہ آوروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، حملے کے وقت گرفتار ملزمان کو اٹک جیل لیجایا جا رہا تھا۔

وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پلاننگ کر کے پولیس وین پرحملہ کیا گیا، خیبرپختونخوا کے ایم پی اے لیاقت کے صاحبزادے کو بھی حملے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، چار گاڑیوں میں مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے قریب حملہ کیا، دو گاڑیوں اور اسلحےکو قبضے میں لیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کر کے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ ٹول پلازہ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، گینگسٹر کی طرح قیدیوں کی وین پر حملہ کیا گیا، منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے گا، حملہ کرنے والے 25 سے 30 افراد تھے، ،پولیس نے بہادری سے حملے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ چار گرفتار افراد کو دو گاڑیوں سمیت تھانہ ترنول جبکہ تمام حوالاتیوں اور قیدی وینز کو پولیس لائنز منتقل کر دیا گیا، قیدی وینز کے ڈرائیور اور ہمراہ پولیس اہلکاروں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امریکا میں کیپٹل ہلز میں حملہ کرنے والوں کو 20، 20 سال سزا ہوئی، نومئی کے ملزمان کو اگرسزا مل گئی ہوتی تو ایسے حملے کرنے کی جرات نہ ہوتی، تشدد اور انتشار پی ٹی آئی کی تاریخ ہے، دو اہلکار حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے