اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہریت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے شہریت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عطائے شہریت ایکٹ 1926 میں ترمیم کا حکومتی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، شق تین میں ترمیم سے شہریت عطا کرنے کا اختیار وفاقی کابینہ کی بجائے ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کو منتقل کیا جائے گا۔

ترمیمی بل کے مطابق شہریت کی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے فیصلے کے خلاف سیکرٹری داخلہ سے رجوع کیا جائے گا، آئین پاکستان کے ساتھ حلف لینے کی مدت میں اضافے کا اختیار اب کابینہ کی بجائے سیکرٹری داخلہ کے پاس ہو گا۔

ترمیمی بل کے ذریعے عطائے شہریت سے متعلق تمام اختیارات وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو منتقل کئے جائیں گے، واضح رہے کہ 8 ستمبر 2017 کو وفاقی کابینہ نے اختیارات کسی مناسب اتھارٹی کو منتقلی کا فیصلہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے