اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں بارے مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس طلب

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے متعلق مشاورت کیلئے تنظیمی اجلاس 26 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے طلب کر لیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور صوبائی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

اجلاس میں پنجاب کی میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز اور ٹاؤن کارپوریشنز، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے لیے موزوں امیدواروں کے چناؤ کا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا، اجلاس میں پارٹی کی یونین کونسلز سے ڈویژن لیول تک تنظیم سازی کے امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، صوبائی عہدیداروں کو باقاعدہ دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے