اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت سموگ کنٹرول کرنے کیلئے کوتاہی نہیں برتے گی: مریم اورنگزیب

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہوریوں کو سموگ کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہو گا جبکہ پنجاب حکومت سموگ کنٹرول کرنے کیلئے کوتاہی نہیں برتے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویژن کا سموگ کا مسئلہ ہم سب کے سامنے ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے تمام متعلقہ سیکٹرز کو میز پر بٹھایا، تمام سیکٹرز کو ٹائم لائن کے مطابق کام دیا گیا، بھٹے اور انڈسٹریل زون کے مطابق ٹائم لائن دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ،انوائرمنٹل پروٹیکشن ادارے کے ذریعے تاریخی سلسلہ شروع کیا گیا، ہماری سموگ سے متعلق آگاہی مہم بھی چل رہی ہے، ہمیں اے کیو لیول کو بہتر کرنے میں آٹھ سے 9سال لگیں گے، پہلے بھٹوں کا صرف چالان کیا جاتا تھا، پہلی بار تقریبا ً 700 بھٹوں کو نوٹسز کے بعد گرایا گیا، بھٹوں سے کالا دھواں چھوڑنے پر کوئی رعایت نہیں ہے، بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھی منتقل کرایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تقریباً 15ہزار دورے کئے گئے، 700 سے زائد انڈسٹری یونٹس کو سیل کیا گیا، کسی سفارش کو نہیں مانا گیا، پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان کیا جا رہا ہے، اس سیزن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑی ،موٹرسائیکل کو کوئی رعایت نہیں ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن مٹیریل جب لاہور میں شامل ہو گا تو اس پر بھی ایس او پیز ہوں گے، لاہور کے شہری پلاسٹک بیگز کے استعمال پر اپنی ذمہ داری ادا کریں، پلاسٹک بیگ پر قابو پانا مشکل ہے ناممکن نہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لاہور میں 45 لاکھ موٹرسائیکل ہیں، موٹر بائیک کا دھواں بھی اس سموگ میں شامل ہے، موٹربائیکس پر بھی ایس او پیز کا نٖفاذ ہوتا ہے، لاہور کا گرین ایریا اس وقت صرف 3.33 فیصد ہے، لاہور والوں کیلئے سال کے 275 دن بہت نقصان دہ ماحول ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کے ذریعے سرویلنس شروع کیا ہے، پولیس ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے اس وقت کوششیں جاری ہیں، بھٹے کا مالک اپنی زیک زیگ ٹیکنالوجی کو ٹھیک نہیں کر رہا، ہماری اپنی گاڑیوں اور موٹربائیکس میں سے دھواں نکل رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے