اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اشیائے خورونوش مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں: مریم اورنگزیب

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک موت ہے، اشیائے خورونوش ہرگز مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کے سکواڈز  نے پلاسٹک بیگز کی تیاری اور استعمال کے خلاف رات گئے تک آپریشن کیا ، 56 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی، 10 کے خلاف کارروائی کر کے 8 فوڈ ہاؤسز اور شاپس سیل کر دی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر فوڈ ہاٶسز اور کھانے پینے کی دکانیں سیل کر دی گئیں ، 15 کلو مضرِ صحت پلاسٹک بیگز ضبط کئے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر معیاری پولیتھین بیگز میں کھانا کینسر اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے، پلاسٹک موت ہے، شہری خود بھی دکانداروں سے کھانا پلاسٹک بیگز میں نہ خریدیں۔

سینئر صوباٸی وزیر  نے کہا کہ عوام پلاسٹک بیگ لینے سے انکار کریں کیونکہ آپ پلاسٹک بیگ نہیں بیماری خرید رہے ہیں ، مینوفیکچررز بھی اس کو مت بنائیں ورنہ کاررواٸیاں ہوتی رہیں گی ، پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر رپورٹ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے