25 Oct 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 مختلف کارروائیوں میں81.806 کلو گرام منشیات برآمد کر لی جبکہ 12 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، مانسہرہ، ملتان، گوجرانوالہ، کوئٹہ، پنجگور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور حب میں کی گئیں ، کارروائی میں 64 کلو 920 گرام چرس،57 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک اور کارروائی کے دوران 4 کلو 340 گرام آئس اور 1 کلو 200 گرام افیون برآمد کی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔